• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یورپی پارلیمانی وفد ڈاکٹر عزیز دویک سے جیل میں ملاقات کرے گا

بدھ 27-05-2015
in فلسطین
0
plf meeting-in-jail
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک عدالت کی جانب سے فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعزیز دویک کو ایک سال قید اور چھ ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائے جانےپر عالمی اداروں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے بھی ڈاکٹر دویک کو بلا جواز سزا سنائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو ڈاکٹر دویک سے ملاقات کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے سرگرم تنظیم”گروپ برائے فری یورپ” کی مندوب الیزابیتھ نبریدا نے فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر دویک کو اسرائیل کی عدالت سے ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کی اور اسے عالمی قوانین اور جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ حراست میں رکھے گئے تمام فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو فوری طورپر رہا کرے۔

حماس رہ نما مشیر المصری سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے مسز الیزابیتھ کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی عدالت کی جانب سے ڈاکٹر دویک کو ایک سال قید کی سزا سنائے جانے پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ قوم کے منتخب نمائندوں کو اس طرح جیلوں میں ڈالے جانے کو عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

الیزا بیتھ نبریدا نے بتایا کہ جون کےپہلے ہفتے میں یورپی پارلیمنٹ کا ایک وفد فلسطین کا دورہ کرے گا جہاں اس کی ملاقات اسرائیلی جیل میں قید ڈاکٹر دویک کے ساتھ بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کے بارے میں یورپی یونین کا موقف واضح ہے۔ اسرائیل کی جانب سے نہیں دی گئی سزائیں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.