نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہری عبدالرحمان اشتیہ کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو سلائے ابھی چند منٹ ہی گذرے تھے کہ اچانک صیہونی فوج نے گرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے سالم قصبے میں واقع اس کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح فوجی اس کے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں توڑپھوڑ کا سلسلہ شروع کردیا۔ شور شرابے کے باعث ننھی ’اسما المنیٰ‘ بھی جاگ چکی تھی۔ اسے اس کے والد نے اٹھا لیا۔ اس دوران جب خوب توڑپوڑ اور لوٹ مار کرلی گئی تو صیہونی فوج نے عبدالرحمان اشتیہ کو گرفتار کرلیا۔والد کی گرفتاری کی کیفیت دیکھ کر اسماء المنیٰ گھبرا گئی اور زور دار چیخ ماری۔ اسرائیلی فوج کے پنجوں میں جکڑے فلسطینی نے پلٹ کر اپنی لخت جگر کے ماتھے پر ایک الوداعی بوسہ دیا۔ حواس باختہ اور انسانی اخلاقی اقدار سے عاری صیہونی فوجیوں نے اشتیہ کو پکڑ کر فوجی جیپ میں ڈالا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ اس کی ننھی منھی بیٹی ‘پاپا‘ پاپا اور ’فوج فوج‘ پکارتی رہی۔
خیال رہے کہ عبدالرحمان اشتیہ کی یہ پہلی گرفتاری نہیں۔ وہ مسلسل 13 سال اسرائیلی جیلوں مین قید کاٹ چکے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2014ء میں شادی کی۔ ان کی ایک بیٹی ہے جب کہ ان کی اہلیہ دوبارہ امید سے ہیں۔
