الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پر صیہونی آباد کاروں پر فدائی حملے کی تیاری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کو فوج نے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے ایک چاقو برآمد ہوا۔ اس کے بعد فلسطینیÂ شہری کو حراست میں لے لیا گیا اور دعویٰ کیا ہے کہÂ وہ صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔گرفتار فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر فلسطینی لڑکے کو روکا، اس کیÂ کار کی تلاشی لی اور اس کے بعد اس کے ہاتھ کمر پرباندھنے کر گاڑی میں ڈالاÂ اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
