• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کڑی شرائط کے تحت رہا، بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح گھر پر نظر بند

جمعہ 06-07-2018
in فلسطین
0
0Pala8272
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ راید صلاح کو اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر کڑی شرائط کے تحت رہا کرنے کے بعد انہیں اپنے آبائی شہر سے دور ایک گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ رائد صلاح کو کل جمعرات کو رہا کیا گیا۔ اس سے قبل ان کے وکیل  خالد زبارقہ نے ایک بیان میں بتایا تھا انہیں توقع ہے کہ ان کے موکل کو جمعرات کے روز رہا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل اور پولیس الشیخ رائد صلاح کی رہائی سے متعلق دی گئی درخواست پر اعتراض نہیں کریں گے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات کرئے ہوئے الشیخ رائد صلاح کے وکیل کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ عدالت نے اتوار کی شام الشیخ رائد صلاح کی سخت شرائط کے تحت رہائی کا فیصلہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف جاری قانونی کارروائی مکمل ہونے تک انہیں مشروط طور پر رہا کیا جاسکتا ہے تاہم اس فیصلے پرعمل درآمد اور شرایط کے تعین کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا تھا۔

الشیخ رائد صلاح کوکڑی شرائط کے جیل سےرہا کرنے کے بعد گھر نظربند کردیا گیا ہے۔ ان میں ان کے آبائی شہر ام الفحم کے بجائے کفر کنا میں ایک گھر میں نظر بند رہنے۔ اقارب سے ملاقات نہ کرنے اور میڈیا سے کسی قسم کی بات چیت نہ کرنے جیسی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ الشیخ رائد صلاح پر صیہونی ریاست کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کی آڑ میں صیہونی ریاست کے خلاف نفرت کو ہوا دینے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.