قلقلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقلیہ کے مغرب میں واقع قصبے کفر قدوم میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے صہیونی آبادکاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مارچ پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی لڑکا زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلقلیہ کی مقامی عوامی مزاحمتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مارچ کے دوران 14 سالہ یوسف عامر کو ربڑ کی گولی پیٹ پر لگنے کی وجہ سے زخم آیا تھا۔
کفر قدوم میں ہونے والا احتجاجی مارچ ہر جمعے کے روز منعقد کیا جاتا ہے جس میں گاؤں کی مین روڈ کو 14 سال قبل بند کئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جاتا ہے۔
