قلقلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقلیہ کے قصبے کفر قدوم میں یہودی آبادکاری کے خلاف پر امن مارچ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ چل نکلا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی سماجی کارکن کے مطابق کفر قدوم کے رہائشیوں سمیت غیر ملکی سماجی کارکنوں اسرائیل کی جانب سے 14 سال قبل بند کی جانے والی سڑک کو کھولنے کے لئے مظاہرہ کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مظاہرین اسرائیل کی تعصبانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ "بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت رہے گا چاہے نئے امریکا کے صدر کو پسند ہو یا نہ ہو۔”
ب یہ شرکاء سڑک پر رکھی رکاوٹوں کے پاس پہنچے تو اسرائیلی پولیس نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں نے پتھراؤ سے جواب دیا۔
کفر قدوم کی سڑک بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو اپنی زرعی اراضی پر جانے میں مشکل ہوتی ہے۔