• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کارکن کو فلسطین داخلے سے روکنا گھناؤنا جرم ہے: ایمنسٹی

پیر 06-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9151
0
SHARES
6
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی‘ انٹرنیشنل نے اپنے ایک رضاکار کو فلسطین کے علاقے غرب اردن میں جانے سے روکے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے اس اقدام کو انسانی حقوق کے رضاکاروں کے خلاف غیرانسانی پالیسی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے امریکا برانچ کے ایک کارکن کو ایمنسٹی کے خلاف انتقامی کارروائی کے تحت غرب اردن داخلے سے روکا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکن کو فلسطین میں جانے سے روکنا اس با واضح ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اپنے جرائم سے خوف زدہ ہے اور وہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو جرائم کو بے نقاب کرنے پر پابندیاں عائد کرکے اپنے مکروہ جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی کی امریکا برانچ کے سیکشن مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا کے ڈائریکٹر راید جرار کو اردن کی الکرامہ گذرگاہ سے غزہ جانے سے روک دیا گیا۔ وہ غرب اردن میں اپنی والدہ کےجنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

انسانی حقوق گروپ کے ایک عہدیدار فیلپ لوتھر نے بتایا کہ الکرامہ گذرگاہ پر رائد جرار سے اسرائیلی فوج نے پوچھا کہ تم ’ایمنسٹی‘ کے ساتھ کام کرتے ہو۔ اس پر انہوں نے تصدیق کی۔ تصدیق کے بعد صیہونی حکام نے اسے فلسطین میں داخل ہونے سے روک دیا اور گذرگاہ سے واپس کردیا۔

انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ کسی رضاکار کو بغیر کسی ٹھوس سبب کے اس کے گھر جانے سے روکنا اور اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت سے محروم کرنا بھی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ رائد جرار کو روکنا اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کا حصہ ہے۔

مسٹر لوتھر نے کہا کہ اسرائیل متعدد بار ایمنسٹی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا چکا ہے۔ فلسطین میں کام کرنے والے اس کے رضاکاروں کے ساتھ بھی  صیہونی انتظامیہ عدم تعاون کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

فلیپ لوتھر کا کہنا ہے کہ رائد جرار سے صیہونی فوج نے استسفار کیا کہ ’ایمنسٹی‘ کو اسرائیل کے ساتھ کیا اختلاف ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں۔ اس پر صیہونی حکام نے کہا کہ ایمنسٹی غرب اردن میں صیہونی آباد کاری کے خلاف کام کررہی ہے۔ صیہونی حکام کی طرف سے یہ الزام دراصل ایمنسٹی کی اس مہم کی طرف تھا جو اس نےحال ہی میں شروع کی تھی۔ اس مہم کے تحت ایمنسٹی نے غرب اردن میں قائم اسرائیلی صنعتی کالونیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.