بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پر صہیونی آباد کاروں پر چاقو سے قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی اور کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مشتبہ فلسطینی لڑکی کو بیت لحم میں عتصیون صہیونی کالونی کے قریب چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں دیکھ کر فلسطینی لڑکی نے چاقو پھینک دیا۔ بعد ازاں اس لڑکی کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے کسی خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار کی جانے والی لڑکی کی شناخت نہیں کی جاسکی۔
