رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ عنوۃ کے مقام سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے خنجر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رام اللہ کے قریب ہی سے ایک فلسطینی لڑکے اور لڑکی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بارڈر فورسزنے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز فورسز نے ’تلمون‘ نامی ایک یہودی کالونی کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا گیاہے جس کے جس کے قبضے سے ایک خنجر برآمد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مشتبہ فلسطینی نوجوان پر خنجر سے یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو رام اللہ کے مغرب میں اس شاہراہ سے حراست میں لیا گیا جو گذشتہ سولہ سال سے بند ہے۔
عبرانی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی لڑکے اور لڑکی کو ’کارنی شیمرون‘ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکے اور لڑکی کی گرفتاری سے قبل ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔ ان کے قبضے سے ایک چاقو بھی برآمد کیا گیا ہے۔