• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پچاس لاکھ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

ہفتہ 06-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0232
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں اور رکاوٹوں کے باجود 50 لاکھ فلسطینی شہریوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ نماز جمعہ سے قبل قابض فوج اور پولیس نے بیت المقدس کے تمام اہم علاقوں کی ناکہ بندی کرکے شہریوں کو قبلہ اول تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم تاہم فلسطینی تمام رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اول میں پہنچنے اور نماز جمعہ ادا کرنے میں کامیاب رہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی پولیس اہلکار اور بارڈ فورس کےاہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انہوں نے جگہ جگہ پر ناکے لگا کر نمازیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی پوری کوشش کی گئی تھی مگر اس کے باوجود پچاس ہزار سےزیادہ فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

امام قبلہ اول الشیخ محمد حسین نے اپنے خطبہ جمعہ میں اسرائیلی قید خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو قید تنہائی میں ڈالنا، جبری غذائیں دینا، انتظامی حراست میں رکھنا جیسے مکروہ ہتھکنڈے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

الشیخ محمد حسین نے فلسطینی نمائندہ جماعتوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عرب اور عجم کے مسلمان ملکوں میں بھی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی رہائی صرف اتحاد ہی میں سے ممکن ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کے بڑھتے حملوں کے خطرات اسرائیلی دارالحکومت تک محسوس کیے جانے لگے ہیں جس کے باعث اسرائیل کی اہم شخصیات کی سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس چیف کے اغواء اور قتل کا بھی خطرہ ہے جس کی بناء پر اسے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineپچاس لاکھ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.