• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پورا عالم اسلام مسجد اقصیٰ کا متولی اور سرپرست ہے: الشیخ محمد سلیم

ہفتہ 27-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4168
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست، اس کے تمام ادارے اور انتہا پسند تنظیمیں مل کر قبلہ اوّل کی تقسیم کی سازشیں کر رہی ہیں مگر عالم اسلام کسی صورت میں اپنے قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم

نہیں ہونے دیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ محمد سلیم نے ان خیالات کا اظہار مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل تک پہنچنے سے روکنے کی سازشیں اور یہودیوں کو مقدس مقام تک رسائی کے لیے ہرممکن سہولت مہیا کرنے کے پس پردہ سازشوں کا مقصد فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے دور کرنا ہے۔ یہودی ایک سازش کے تحت مسجد اقصیٰ کو مسجد ابراہیمی کی طرح مسلمانوں اور یہودیوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا چاہتے ہیںِ۔

الشیخ سلیم نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی ریاست کے حملے، جارحیت، ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سے 47 سال پیشتر صہیونیوں نے قبلہ اوّل کو نذرآتش کرنے کی بھیانک سازش کی تھی۔ اس کے بعد صہیونی قبلہ اوّل کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا عالم اسلام مسجد اقصیٰ کا متولی اور سرپرست ہے۔ اس لیے اسرائیلی یہ بھول جائیں کہ وہ قبلہ اوّل کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں کامیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کو نماز جمعہ سے قبل اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے لیے بیت المقدس، غرب اردن اور دیگر شہروں میں بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی تاہم اس کے باوجود فلسطینی شہری نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی سے بھی 250 فلسطینی نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں پہنچے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپورا عالم اسلام مسجد اقصیٰ کا متولی اور سرپرست ہے: الشیخ محمد سلیم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.