فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین سے نشریات پیش کرنے والے ’صوت فلسطین‘ ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قید کا مزید ایک سال مکمل کرنے والے اسیران میں 39 سالہ منذر نایف متعب صنعوبر[رہائشی تعلق بیت المقدس] شامل ہیں۔ متعب صنوبر کو سنہ 2003ء میں حراست میں لیا گیا اور ان پر فلسطینی مزاحمت کاروں سے تعلق اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کے الزام میں مقدمات چلائے گئے۔ Â اسرائیلی عدالت نے صنوبر کو 4 بار عمر قید اور 30 سال اضافی قید کی سزا کا حکم دیا۔ اس میں سے 13 سال قید وہ پوری کرچکے ہیں۔
قید کے نئے برسوں میں داخل ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 33 سالہ عبدالطیف مصطفیٰ عبدالطیف طویل کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے تعلق ہے۔ عبدالطیف طویل بھی 2003 ء سے پابند سلاسل ہیں اور انہیں 16 سال قید کی سزا کا سامنا ہے جن میں سے 13 سال قید وہ پوری کرچکےہیں۔
قید کے نئے سال میں داخل ہونے والے فلسطینیوں میں 2004ء سے 13 سال قید کے سزا یافتہ فلسطینی ولید محمد حسن عنیص اسیری کے 12 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
اسیری کے نئے برس میں داخل ہونے والے اسیران میں 49 سالہ ابراہیم احمد عزام الزوارعہ کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے او وہ 16 سال قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ انہیں 2009ء کو غزہ کی پٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2016ء کے مہینے میں اسرائیلی جیلوں میں قید 271 فلسطینی اسیران قید کے نئے سالوں میں داخل ہوئے۔