• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پابندیاں اٹھنے کے بعد بیت المقدس میں صہیونی توسیع پسندی کا طوفان

ہفتہ 29-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6992
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری پر عارضی طورپر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد شہر میں صہیونی آباد کاری کا ایک نیا طوفان آنے والا ہے اور اس ممکنہ طوفان کے بارے میں صہیونی حکومت نے امریکا کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں شائع ہونے والے جریدہ ’یروشلم‘ کے مطابق تل ابیب نے واشنگٹن کو مطلع کیا ہے کہ اس نے غرب اردن اور بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری پرعارضی طور پرعائد پابندی ختم کردی ہے جس کے بعد التواء کا شکار تمام تعمیراتی منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت بیت المقدس میں ’بیتار عیلیت‘ صہیونی کالونی میں 600 گھروں کی تعمیر کا کام جلد شروع کرے گی جب کہ ’گیلو‘ کالونی میں 113 مکانات کی تعمیر کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

عبرانی جریدے کا کہنا ہے کہ فلسطین میں صہیونی آباد کاری کا یہ نیا طوفان ایک ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب آئندہ ماہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ایک ماہ قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے امریکی دورے کے دوران ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیتن یاھو حکومت کی طرف سے ٹرمپ انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تعمیرات پر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے ذرائع کے مطابق حکومت بسغات زئیفم راموت ،گیو، النبی یعقوب، رمات شلومو اور ھار حوماہ وغیرہ میں ترجیحی بنیادوں پر مکانات کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپابندیاں اٹھنے کے بعد بیت المقدس میں صہیونی توسیع پسندی کا طوفان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.