• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ٹرمپ ڈالروں کے عوض فلسطینی قوم کی ناموس کا سودا کرنا چاہتا ہے: صائب عریقات

جمعہ 26-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9991
0
SHARES
6
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امداد بند کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دونوں فلسطینی قوم کی عزت وناموس کی توہین کررہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے فلسطینی قوم کی امداد بند کرنے دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔

تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری صائب عریقات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ امریکا ڈالروں کے عوض فلسطینی قوم کی عزت وناموس کا سودا کرنا چاہتا ہے مگر فلسطینی قوم بکنے اور جھکنے والی ہرگز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کا امریکی اعلان ہراعتبار سے باطل ہے۔ امریکا کی طرف سے دھونس، دباؤ اور بلیک میلنگ کے ذریعے فلسطینیوں کو مذاکرات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا القدس کے بارے میں کیے گئے اپنے اعلان پر نظرثانی نہیں کرتا اس وقت تک امن عمل کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔

فلسطینی ترجمان نے کہا کہ جب تک مذاکرات کے ایجنڈے میں القدس کو شامل نہیں کیا جاتا اسو قت تک امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ ابو ردینہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے خلاف دھمکی آمیز، بھوک مسلط کرنے اور جھکانے کی پالیسی ترک نہیں کی جائے گی اس وقت تک بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی اور ہمارے ساتھ دھمکی آمیز پالیسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ڈاووس اقتصادی فورم کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں دھمکی دی کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات بحال نہ کیے تو فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد بند کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم امداد سے جن کی جھولیاں بھرتے ہیں وہ ہمارے لیے کچھ نہیں کرتے۔ آیندہ ہم بھی ان کی کوئی مدد نہیں کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ ڈالروں کے عوض فلسطینی قوم کی ناموس کا سودا کرنا چاہتا ہے: صائب عریقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.