• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ٹرمپ نے فلسطینی اراضی کے دورے کی دعوت قبول کر لی : عباس

بدھ 10-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7114
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی فلسطینی اراضی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ نے بیت لحم کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی صدر نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی سرپرستی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

رام اللہ میں اپنے جرمن ہم منصب فرینک والٹر شٹائنمائرکے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ ” میں نے جرمن صدر کو ان تمام کوششوں سے آگاہ کر دیا ہے جو ہم فلسطینی قوم کی آزادی اور خود مختاری کے واسطے کر رہے ہیں۔ بالخصوص گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات جنہوں نے ہماری دعوت قبول کر لی اور اب ہم بیت لحم میں جلد ہی ان سے ملاقات کے لیے پر امید ہیں”۔

امریکی صدر نے فلسطینی اراضی کے دورے کی خبر کی تصدیق نہیں کی تاہم انہوں نے 4 مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

اسرائیل کا دورہ اُس سفر کی ایک کڑی ہوگا جس کے دوران ٹرمپ 25 مئی کو برسلز میں نیٹو اتحاد اور 26 مئی کو سِسلی (اٹلی) میں بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی- سیون کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ محمود عباس اور نیتن یاہو کے درمیان آخری اور اہم ملاقات 2010 میں ہوئی تھی۔ اگرچہ اس کے بعد خفیہ ملاقاتوں کے بارے میں غیر مصدقہ رپورٹیں بھی ہیں۔

فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کوششیں اپریل 2014 میں امریکی منصوبے کی ناکامی کے بعد سے مکمل طور پر موقوف ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ نے فلسطینی اراضی کے دورے کی دعوت قبول کر لی : عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.