• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

وحشی صیہونی جلاد فوجیوں کی نہتی فلسطینی خواتین کی توہین، کپڑے پھاڑ ڈالے

جمعہ 06-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11437
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے خان الاحمر سے فلسطینی بدوؤں کو نکال باہر کرنے کے ظالمانہ آپریشن کے دوران خواتین سے وحشیانہ اور منظم انداز میں توہین آمیز سلوک کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے غاصبانہ قبضے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے ظالمانہ سلوک کیا۔ صیہونی جلاد نہتی خواتین کو بالوں سے پکڑ کرسڑکوں پر گھیسٹتے رہے۔ ان کے نقاب نوچ ڈالے اور سروں سے چادریں اتار کر پھینک دیں۔ احتجاج کرنے والے 35 افراد وحشیانہ لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے ہیں جب کہ آٹھ کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ظالمانہ رویے اور خان الاحمر کے مظلوم فلسطینیوں سے ناروا سلوک کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں اسرائیلی فوجیوں کو خان الاحمر میں فلسطینی خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

فلسطینی شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عرب اور مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور خان الاحمر میں اسرائیلی فوج کی درندگی کی روک تھام اور وہاں کے مقامی فلسطینیوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے نواحی علاقے ’خان الاحمر‘ کو اسرائیلی حکومت مقامی فلسطینی آبادی سے خالی کرانے کے بعد وہاں پر صیہونیوں کے لیے ایک نئی کالونی تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ اس وقت وہاں پر جھالین قبیلے سمیت مجموعی طور پر اکتالیس فلسطینی بدوؤں کے خاندان آباد ہیں۔

اسرائیلی عدالت نے بھی خان الاحمر کو خالی کرانے اور اس اراضی پر صیہونی بستی قائم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ صیہونی حکومت نے وہاں کے فلسطینی شہریوں کو کل جمعہ تک کی مہلت دی تھی۔ کل بدھ کو اسرائیلی فوج نے قصبے پر چڑھائی کرکے وہاں پر موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی فلسطینیوں کو احتجاج کی پاداش میں گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں ڈال دیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.