• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نیتن یاھوکا یہودی توسیع پسندی سے متعلق عالمی رہ نمائوں کومکتوب کا انکشاف

پیر 04-05-2015
in فلسطین
0
plf international-leaders
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے ایک باخبرتجزیہ نگارنےانکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں 1500 مکانات کی تعمیر کی منظوری دیے جانے کے بعدعالمی رہ نمائوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مکتوب ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگاراور عرب اسٹڈی آرگنائزیشن کے چیئرمین  خلیل التفکجی نے کہا ہے کہ نتین یاھو نے بیت المقدس میں ڈیڑھ ہزار مکانات کی تعمیر کے ٹینڈر طلب کرنے کی منظوری دینے کے بعد عالمی رہ نمائوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ بیت المقدس کو یہودیانے کےمنصوبوں پرعالمی رہ نمائوں کو اعتماد میں لیں گے۔

التفجکی کا کہنا ہے کہ نیتن یاھوکا مکتوب اپنی نوعیت کا خطرناک مراسلہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں وہ عالمی رہ نمائوں کو یہ بتائیں گے کہ بیت المقدس کو آئندہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ نیزشہر کے تمام مشرقی، مغربی، شمالی اور جنوبی علاقوں میں جہاں اسرائیل چاہے گا آباد کاری کا عمل جاری رکھے گا۔ اس ضمن میں صہیونی وزیراعظم یہ بتائیں گے کہ بیت المقدس میں 1500 مکانات کی تعمیر اور نئی یہودی کالونیاں کا قیام اسرائیل کا اپنا فیصلہ ہے کسی کو اس کی مخالفت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ صہیونی وزیراعظم کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ بیت المقدس کی پہلے سے قائم یہودی کالونیوں  میں 77 مکانات تعمیر کیے جائیں گے جبکہ بیت صفافا کےمقام پر’’جفعات ھمٹوس‘‘ کے نام سے ایک نئی یہودی کالونی بھی قائم کی جا رہی ہے جس میں 1500 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

ادھر اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے اپنی ویب سائیٹ پرشائع رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 2026 مکانات کی ایک فہرست تیار کی ہے جنہیں رواں سال مسمار کردیا جائے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.