اسرائیلی ریڈیو نے وزیراعظم نیتن یاھو کا یہ بیان ان کے دورہ قبرص کے دوران ایک تقریب سے خطاب کے دوران ریکارڈ کیا جسے گذشتہ روز نشر کیا گیا۔ نیتن یاھو نے کہا کہ وہ جلد ہی برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔ ان کی موجودگی میں بات چیت کی بحالی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
تاہم ریڈیو رپورٹ میں برسلز اجلاس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی نیتن یاھو نے اپنے بیان میں اس کے وقت کے بارے میں کوئی اشارہ دیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نیتن یاھو کے اس بیان پرکوئی رد عمل بھی نہیں آیا۔
خیال رہے کہ بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز جزیرہ قبرص کے جنوبی حصے کے لیڈر نیکوس انسٹااسیاڈیس سے نیقوسیا میں ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایک تقریب سے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا ملک امن کا خواہاں ہے تاہم امن بات چیت اسرائیل کی سلامتی کی شرط پرہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی بحالی اسرائیل کے حوالے سے اسرائیل نے کبھی انکار نہیں کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
