• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نیتن یاھو کا فلسطینی اتھارٹی سے جلد مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

منگل 28-07-2015
in فلسطین
0
plf soon-to-start
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی بیلجیم کے صدر مقام برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن ب بات چیت کے حوالے سے اپنے کے موقف کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔

اسرائیلی ریڈیو نے وزیراعظم نیتن یاھو کا یہ بیان ان کے دورہ قبرص کے دوران ایک تقریب سے خطاب کے دوران ریکارڈ کیا جسے گذشتہ روز نشر کیا گیا۔ نیتن یاھو نے کہا کہ وہ جلد ہی برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔ ان کی موجودگی میں بات چیت کی بحالی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم ریڈیو رپورٹ میں برسلز اجلاس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی نیتن یاھو نے اپنے بیان میں اس کے وقت کے بارے میں کوئی اشارہ دیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نیتن یاھو کے اس بیان پرکوئی رد عمل بھی نہیں آیا۔

خیال رہے کہ بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز جزیرہ قبرص کے جنوبی حصے کے لیڈر نیکوس انسٹااسیاڈیس سے نیقوسیا میں ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایک تقریب سے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا ملک امن کا خواہاں ہے تاہم امن بات چیت اسرائیل کی سلامتی کی شرط پرہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی بحالی اسرائیل کے حوالے سے اسرائیل نے کبھی انکار نہیں کیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.