• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نیتن یاھو نے اسلامی تحریک پر پابندی پر غور کے لیے کمیٹی قائم کر دی

منگل 27-05-2014
in فلسطین
0
plf netan
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں سرگرم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک پر پابندی پرغور کے لیے ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاھو نے الشیخ رائد صلاح کی سرپرستی میں کام کرنے والی اسلامی تحریک کی شمالی شاخ کو "دہشت گرد ” تنظیم قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اسلامی تحریک کی شمالی شاخ دہشت گرد تنظیم ہے اور اس سے "کاخ” نامی تنظیم کی طرح نمٹا جائے گا جس پر سنہ 1994ء میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کابینہ کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد ایک کمیٹی تشکیل دے جو مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کی سرگرمیوں پر پابندی پرغور کر سکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرمواصلات”یسرائیل کاٹز” نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے زیرانتظام آنے والے عرب علاقوں میں انتہا پسند عناصر کو طاقت کے ذریعے کچلنے کا حکم دیں۔ اس کے جواب میں نیتن یاھو نے کہا کہ میں نے اسلامی تحریک پرپابندیوں کے نفاذ کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے۔ یہ کمیٹی جلد اپنی سفارشات سے حکومت کو آگاہ کرے گی۔

اسرائیلی اخبار”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے سیکرٹری "افیحائی منڈل پیٹ” کو مخاطب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پر پابندی پرغور سے متعلق کمیٹی کی وضاحت چاہی تو انہوں نے کہا کہ وزارت قانون و انصاف اسلامی تحریک پر پابندیوں کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت قانون کا قلم دان زیپی لیونی کے پاس ہے اور اسلامی تحریک پر پابندی کی حامی نہیں ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.