• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نہتے فلسطینی نوجوان کا قاتل اسرائیلی فوجی جیل سے رہا

جمعہ 01-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0855
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر گذشتہ جمعرات ایک فلسطینی نوجوان کو بلا جواز گولیاں مار کر شہید کرنے میں قصور وار قرار دیے گئے اسرائیلی فوجی کو صہیونی عدالت نے رہا کرنے کےبعد دوبارہ ڈیوٹی پر بحال کردیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ زخمی فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو گولیاں مار کر شہید کرنے میں ملوث اسرائیلی فوجی اہلکار کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ فوجی اہلکار کو فوجی اڈے میں تعینات کیا جائے۔

قبل ازیں اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ فوجی اہلکار کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے اسے فوجی اڈے میں فوج کی تحویل میں رکھنے کی اجازت فراہم کرے۔ عدالت نے ملٹری پراسیکیوٹر کی ہدایت پر عمل کرتے اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں فوجی اہلکار کو ’’کفیر‘‘ نامی فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ وہ زخمی حالت میں اٹھنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران ایک دوسرا اہلکار اس کے قریب گیا اور اس نے اس کے سرمیں گولیاں مار کر موقع پر ہی شہید کردیا تھا۔

بعد ازاں فلسطینی نوجوان کے وحشیانہ قتل کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جس اسرائیلی فوج نے سبکی سے بچنے کے لیے عبدالفتاح الشریف کے قاتل کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا۔ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں اسے رہا کرلیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.