ایک نو عمر فلسطینی لڑکے کو بدھ کے روز صبح سویرے اغوا کر نے کے بعد تین اسرائیلی نوجوانوں کی پر اسرار موت کا بدلہ لینے کے لیے شہید کر
دیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فسلطین کے مطابق سترہ سالہ محمد حسين ابو خضير کی اس انتقامی شہادت کی اسرائیلی فوج کے زیر انتظام ریڈیو نے بھی بالواسطہ تصدیق کر دی ہے۔
اسرائیل کے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک فلسطینی بچے کو ایک مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کے ذریعے اغوا کر کے لے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ بعد ازاں پولیس کو ایک بچے کی لاش مل گئی۔
واضح رہے فلسطینی لڑکے کی شہادت کا یہ واقعہ تین اسرائیلی نو عمروں کی آخری رسومات کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔ ان تین اسرائیلیوں کو 12 جون کو اغوا کیا گیا تھا، البتہ ان کی لاشیں پیر کے روز ملی تھیں۔
ان اسرائیلیوں کی لاشوں کے ملنے کے بعد اسرائیل نے انتقام لینے کی دھمکی دی تھی، جبکہ حماس نے اس واقعے سے تعلق کی تردید کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین