• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ناپاک یہودی وجود کےثبوت کے لیے قبۃ الصخرہ پریلغارکی صہیونی منصوبہ بندی

جمعہ 31-01-2014
in فلسطین
0
plf proves
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیل کے انتہا پسند یہودی حلقوں اور تنظیموں نے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقام ” قبۃ الصخرہ” میں یہودیوں کا وجود ثابت کرنے کے لیے ہفتہ یہودیوں کی یلغارکی منصوبہ بندی کی ہے۔ مسجد اقصیٰ کےخلاف سازشوں میں پیش پیش”ہیکل انسٹیٹیوٹ” نامی ایک تنظیم کے سربراہ اور شدت پسند یہودی ربی”یسرائیل ارئیل” نے ارکان کنیسٹ، پولیس اور تمام انتہا پسند یہودیوں سے کہا ہے کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پرمسجد اقصیٰ بالخصوص قبۃ الصخرہ میں داخل ہوکرتلمودی تعلیمات کے مطابق عبادت کریں تاکہ وہاں پریہودی مذہب کےپیروکاروں کا ثبوت فراہم کیا جاسکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انتہا پسند یہودی ربی نے فلسطینی محکمہ اوقاف اسلامی کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت کی سرگرمیوں کو "تخریبی کارروائیاں” قرار دیتے ہوئے یہودیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تخریبی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے زیادہ سےزیادہ تعداد میں قبۃ الصخرہ میں جمع ہوں اور تلمودی تعلیمات کے مطابق عبادت کریں۔

یہودی پیشوا یسرئیل اریئیل کا کہنا تھا کہ ویسے تو تمام یہودی آباد کاروں کو روز مرہ کی بنیاد پراپنی سیاسی اور سماجی قیادت کے ساتھ قبۃ الصخرہ میں عبادت کے لیے آنا چاہیےتاہم اگرکوئی ہرروز نہیں آسکتا ہے تو اسے ہفتے میں ایک بار یہاں ضرور حاضری دینی چاہیے۔

مسٹرارئیل کا کہناہے کہ قبۃ الصخرہ میں عبادت کی تلقین محض وہ اکیلے نہیں کررہے ہیں بلکہ ایک دوسرے یہودی ربی "موشے سورئیل” بھی قبۃ الصخرۃ میں یہودیوں کی آمدورفت کو واجب قرار دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند یہودیوں کے حملے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے شرمناک واقعات نئے نہیں ہیں۔ یہودی آباد کار روزمرہ کی بنیاد پر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے اور انتہاپسندوںکو قبلہ اول میں داخل ہونے کی ترغیبات دیتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.