• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے نابلس کی القدس شاہراہ بلاک کر دی

پیر 28-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5179
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شمال غرب اردن کے شہر نابلس کے بلاطہ کیمپ کے پاس سے گزرنے والی القدس شاہراہ کو سوموار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے بند کر دیا۔ یہ افراد سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں اپنے بعض مبینہ اشتہاری ساتھیوں کی گرفتاری پر احتجاج کر رہے تھے۔ اشتہاری افراد کو گزشتہ روز اریحا سے حراست میں لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دسیوں مسلح نقاب پوش نوجوانوں نے القدس شاہراہ کو سڑک پر ٹائر جلا کر بند کر دیا۔ انہوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے جنوبی نابلس کے کنارے واقع شہروں اور دیہات کو جانے والے ہر قسم کی ٹریفک بلاک کر دی۔

شاہراہ کی بندش سے بری طرح ٹریفک جام ہو گیا جس کے بعد شاہراہ عمان کی جانب سے متبادل راستہ کا انتظام کیا گیا۔

فلسطینی سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات بلاطہ کیمپ کے رہائشی دو افراد کو حراست میں یہ کہتے ہوئے لیا تھا کہ یہ دونوں انتہائی مطلوب افراد ہیں۔ ان کی گرفتاری اریحا شہر سے عمل میں آئی۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد المسیمی المعروف ‘النص’ اور محمود ابو سریس المعروف ‘اللوح’ شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق المسیمی اور ابو سریس پر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر ایک سے زیادہ مرتبہ فائرنگ کا الزام ہے۔ نیز ان پر دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.