عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نورالشمس کیمپ میں قائم بجلی سپلائی کمپنی کے ہیڈکواٹر میں گھس کر آگ لگا دی اور خود فرار ہوگئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب علاقے میں شدید بارش کے نتیجے میں تخریب کاروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتر کو آگ لگا دی۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ آگ دفتر کی دوسری منزل سے شروع ہوئی جس نے بالائی اور زیریں منازل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ طولکرم میں شہری دفاع کا عملہ اور فائر بریگیڈ دیر سے جائے وقوعہ پر پہنچے تب تک آگ دفتر کے ایک بڑے حصے کو بری طرح خاکستر کر چکی تھی۔
تاحال اس واردات کے بارے میں کسی گروپ کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم نورالشمس کیمپ میں 22 دسمبر 2014 ء کو مقامی شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے بجلی کے مرکز پر یلغار کی کوشش کی تھی تاہم فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
