• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نابینا فلسطینی پروفیسر کی مدت حراست میں چار ماہ کی توسیع

بدھ 22-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1751
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے نابینا فلسطینی پروفیسر اور ممتاز عالم دین عزالدین عمارنہ کی مدت حراست میں دوسری بار چار ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور محروس پروفیسر عمارنہ کے اہل خانہ نے انتظامی حراست میں توسیع کے فیصلے کو ظالمانہ اور غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل فلسطینی پروفیسر کے بیٹے احمد نے بتایا کہ ان کے والد کی مدت حراست آج بدھ کو ختم ہونا تھی مگر قابض فوج کی سفارش پر اسرائیلی عدالت نے ان کی مدت حراست میں چار ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ احمد نے بتایا کہ اس کے والد 45 سالہ عزالدین عمارنہ بصارت سے محروم ہیں۔ اس لیے ان کی دیکھ بحال کے لیے خاص توجہ اور اہتمام کی ضرورت ہوتی ہے مگر اسرائیلی حکام نے دانستہ طور پر انہیں دیگر اہل خانہ کو اذیت سے دوچار کرنے کے لیے انہیں پابند سلاسل کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ پروفیسر عمارنہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج نے اسے قبل بھی کئی بار گرفتار کیا اور وہ چھ سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

پیشے کے اعتبار سے پروفیسر عمارنہ ایک استاد ہیں اور القدس یونیورسٹی میں اصول دین کے شعبے میں پروفیسر ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.