نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن کے مقام پر فلسطینیوں کے تین گھر مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی فلسطینی شہری محدم ابو ثابت نے اسرائیلی فوج کی طرف سے ملنے والا مکان مسماری کا نوٹس میڈیا کو دکھایا۔ ابو ثابت کا کہنا تھا کہ اس کا مکان اوسلو معاہدے کے تحت غرب اردن کے سیکٹر’C‘ میں واقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے عمید ابو ثابتم رافت عناد ابو جیش او ساید احمد ابو جیش کے مکانات مسمار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ غرب اردن کے سیکٹر ’C‘ میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری میں شدت آگئی ہے۔
