• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نابلس میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں کے مقامات مقدسہ پر دھاوے

ہفتہ 04-02-2017
in فلسطین
0
0Pala5928
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی مذہبی پیشواؤں کی قیادت میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقامات پر دھاوے بولے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’عورتا‘ قصبے کے ایک مقامی فلسطینی شہری علی لولح نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد رات گئے حوارہ چوک میں جمع ہوئی جس کے بعد یہ تمام یہودی آباد کار 10 بسوں پر سوار ہو کر عورتا پہنچے جہاں انہوں نے آج جمعہ کے روز مذہبی رسومات ادا کیں۔

لولح نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں کی سیکیورٹی میں بڑی تعداد میں یہودی آباد کار العزیز اور البسعین فلسطینی بستیوں میں داخل ہوئے اور وہاں پرموجود مذہبی مقامات میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور محقق عبدالسلام عواد نے کہا کہ صہیونی آباد کاروں کی جانب سے حالیہ ایام میں مذہبی مقامات پر دھاووں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کار آئے روز عورتا میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ اس موقع پر یہودی مذہبی پیشوا انہیں مذہبی رسومات کی تعلیم دیتے اور اسرائیلی فوج سیکیورٹی مہیا کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.