نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے میں ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپا مار کارروائیوں کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب آٹھ فوجیوں نے نابلس کے مضافاتی علاقے راس العین پر چھاپا مارا اور ایک رہائشی عمارت میں داخل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے الیمون قصبے پر دھاوا بول دیا اور یزن ابو عبید نام کے ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے سکول کے طلباء کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے اور ان طلباء کے مئی کے آخر تک امتحانات بھی ہونا باقی ہیں۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اپنی جارحانہ پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے جنین سے حیفہ جانے والی سڑک پر فوجی ناکہ لگا کر فلسطینی گاڑیوں کو بلا وجہ روک تلاشی لی۔