• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 25 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نابلس اور رام اللہ کے قریب نئی یہودی کالونی قائم کرنے کی منظوری

ہفتہ 11-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6014
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس اور وسطی شہر رام اللہ کے درمیان ایک نئی یہودی کالونی بسانے کی منظوری دی ہے۔ یہ کالونی نابلس کے  نواحی علاقے ’جالود‘ میں تعمیر کی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی جالود دیہی کونسل کے چیئرمین عبداللہ الحاج محمد انہیں جو اطلاعات ملی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست ’شفوت راحیل‘ کالونی کے قریب فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر ایک نئی بستی بسانے کے لیے کوشان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سول انتظامیہ کے زیرانتظام پلاننگ کونسل کی کمیٹی برائے یہودی آباد کاری نے اس نئی کالونی کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے نئی یہودی کالونی کی تعمیر کے ساتھ سورج لائن بنانے اور فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی کو یہودی آباد کاروں کے مکانات کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کچھ مکانات قریبی فلسطینی قصبے ’ترمسعیا‘ میں بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

الحاج محمد کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست نے کچھ عرصہ قبل یہودی کالونی کے لیے استعمال کی جانےوالی جگہ کو صہیونی ریاست کی ملکیت قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نئی یہودی کالونی کے قیام کی صورت میں اسرائیلی حکومت فلسطینیوں سے جالود قصبے کی 600 اور ترمسعیا قصبے کی 150 دونم اراضی غصب کرے گی۔ یہ اراضی صدیوں سے فلسطینی شہریوں کی ملکیت ہے اور سنہ 1950ء سے یہاں فلسطینیوں نے زیتون کے درختوں کی کاشت  اور دیگر پھل دار پودوں کے باغات بنا رکھے ہیں۔

فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ اگر صہیونی ریاست نے ان کی اراضی پر یہودیوں کے لیے کانی بنانے کا کام شروع کیا تو وہ  اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے جالود اور ترمسعیا میں کالونی قائم کرنے کے اعلان کو فلسطینی اراضی غصب کرنے کو فلسطینی اراضی پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش قرار دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.