• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

منافق عرب حکومتیں دشمنوں کے ساتھ کھڑی ہیں: الشیخ محمد سلیم

ہفتہ 07-07-2018
in فلسطین
0
0Pala7469
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ (قبلہ اوّل) کے امام اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل امریکا اور بعض دوسری طاقتوں کی معاونت اور پشت پناہی سے مسجد اقصیٰ کے تاریخی، دینی اور قانونی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ امریکا کی جانب سے نام نہاد امن اسکیم’صدی کی ڈیل‘ نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ پورے عالم اسلام کے خلاف جنگ کی ایک نئی سازش ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخ محمد سلیم نے کہا کہ عالم اسلام متفقہ طورپر ’صدی کی ڈیل‘ سمیت تمام ظالمانہ اور غیر دانش مندانہ اعلانات، فیصلوں اور اقدامات کو مسترد کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مختلف حربوں کے ذریعے القدس اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ عالمی سطح پر القدس اور مسجد اقصیٰ کو حاصل دینی مرتبہ کم ہوجائے اور اس پر صیہونیوں کا غلبہ پانے کی راہ ہموار ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’صدی کی ڈیل‘ معاصر تاریخ کی سب سے بڑی اور گھناؤنی سازش ہے اور اس کا ہدف صرف صرف فلسطینی قوم نہیں بلکہ پورا عالم اسلام ہے۔ اس سازش کو صیہونی سامراجیت کی جانب سے جنگ کی ایک نئی شکل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

الشیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل کو یہ نام اس لیے دیا گیا تاکہ ایک سو سال قبل شروع کی گئی قبلہ اوآل اور فلسطین کے خلاف سازش کو عملی جامہ پہنا کر عالمی طاقتیں فلسطین میں صیہونیوں کے پاؤں مضبوط کرسکیں۔ ان عالمی طاقتوں نے بعض عرب منافقوں کو اپنے ساتھ ملا رکھا ہے جو مسلمانوں کو تباہ کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.