فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں مختلف مقامات پر انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں، مسلمانوں اور عرب باشندوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں پر مبنی وال چاکنگ کی گئی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق بیت المقدس کے وسط میں فلسطینیوں کے مکانوں کی بیرونی دیواروں، الیکٹری سٹی بنک اور شاہراہ سلسلہ سے متصل دیواروں پر اسلام ، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف عبرانی زبان میں اشتعال انگیز چاکنگ دیکھی گئی ہے۔
وال چاکنگ میں فلسطینیوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں ملوث گروپ "تدفیع الثمن” کا نام بھی موجود ہے۔ یہ گروپ پچھلے طویل عرصے سے فلسطینیوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں ملوث ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ ہفتے قدیم بیت المقدس میں "رفات” نامی عیسائی چرچ پر”قیمت چکاؤ ” نامی شدت پسند یہودی گروپوں نے حملہ کر کے اس کی توڑ پھوڑ کی اور اس کے اندرونی اور بیرونی دیواروں پر جلیل القدر پیغمر حضرت عیسیٰ اور ان کی والدہ ماجدہ سیدہ مریم علیھماالسلام کی شان میں توہین آزمیز نعرے بھی تحریر کیے تھے۔ "رفات” چرچ بیت المقدس میں لاطینی پیٹرک عیسائیوں کا اہم ترین مرکز سمجھا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین