قابض اسرائیلی فوج نے ڈیموکریٹک فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن حسن شہادہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی ح ابو دیس قصبے سے حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ ٹیم نےشہادہ کے گھر پر اتوار کے روز دھاوا بول دیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے دو گھنٹوں تک تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے شہادہ کے موبائل فون اور کمپیوٹر ضبط کرلئے اور ان کو ایک قریبی فوجی بیس پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں نے شہادہ کے والد کے گھر پر بھی دھاوا بولا تھا اور گھر میں تلاشی کے دوران اودھم مچا دیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ اس چھاپے کے معور پت نوجوانوں اور فوجیوں کے درمیاں تصادم کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے دوران فوجیوں نے آبادی پر ربڑ کی گولیاں، سائوںڈ بم اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے تھے۔
شہادہ کو 2009 میں آٹھ سال کی قید کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین