• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ میں فلسطینیوں کے مکانات پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

جمعرات 21-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9595
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع عناتا کے علاقے میں فلسطینیوں کے مکانات پر حملہ کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے شہر رام اللہ کے شمال میں الجلزون کیمپ کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں صلاح الدین روڈ پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف مرچوں والی گیس کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں پچّیس فلسطینی بری طرح متاثر ہوئے اور ان کا دم گھٹنے لگا۔بدھ کے روز بھی رام اللہ، نابلس، الخلیل اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا جس میں اکیاسی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ان علاقوں کے فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے بیت المقدس سے متعلق قرارداد کو ویٹو کئے جانے کی مذمت کی۔

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے مختلف علاقوں میں احتجاج اور فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن میں اب تک دس فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.