• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ سے تین فلسطینی اغوا

جمعہ 14-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6781
0
SHARES
3
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس سے تین فلسطینی جوان اغوا کر لئے۔ اس مقصد کے لئے صہیونی فوجیوں نے سلفیت صوبے کے کفل حارس قصبے  پر دھاوا بولا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ویب پورٹل 0404 میں رام اللہ کے جنوب مغرب میں نبی صالح قصبے کے ایک فوجی ناکے پر اسرائیلی سپاہیوں نے ایک گاڑی کو روکا جس میں تین فلسطینی نوجوان سوار تھے۔ تفتیش کے بعد ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ویب پورٹل نے دعوی کیا ہے کہ حراست میں لیا جانے والا نوجوان چاقو حملہ کرنا چاہتا تھا۔

مقامی ذرائع نے گرفتار ہونے والے نوجوان کی شناخت چونتیس سالہ ولید الریماوی کے طور پر کی۔ گرفتاری کے بعد معلوم نہیں ہو سکا کہ ولید الریماوی کو کہاں لیجایا گیا ۔

ایک دوسری کارروائی میں قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیکی قصبے القبیبہ اور مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے علی الصباح دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لئے جانے والے ایک نوجوان کی شناخت سفیان المقدادی کے نام سے ہوئی۔

ادھر سلفیت صوبے میں فوجی گاڑیوں پر سوار صہیونی فوجیوں نے کفل حارس قصبے پر دھاوا بول دیا جس کے بعد وہ قصبے کی گلیوں میں گشت کرتے رہے تاکہ صہیونی آباد کار عبادت کے لئے علاقے میں داخل ہو سکیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.