• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے کے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، مزید تیرہ افراد گرفتار

پیر 07-01-2013
in فلسطین
0
plf 13 peoples arrested
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف علاقے میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کم از کم تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی  اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جنین، نابلس، الخلیل، بیت لحم اور رام اللہ کے شہروں میں پیر کی علی الصبح گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور متعدد افراد کو پہلے سے مطلوب قرار دے کر حراست میں لے لیا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے اس وقت بھی پانچ ہزار کے قریب فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے  اور مغربی کنارے میں اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے والے فلسطینیوں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے۔

صہیونی فورسز کسی بھی شہری کو پہلے سے مطلوب قرار دے کر اغوا کر لیتی ہیں اور حراستی مراکز میں دوران تفتیش ان کو بہیمانہ تشدد اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔مختلف شہروں میں کی گئی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اسلحہ سے لیس اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی گھروں کا محاصرہ کیا اور پھر اہل خانہ کو زبردستی گھروں سے نکال کر شدید سردی میں بغیر چھت کھڑا کیے رکھا، اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر نہ صرف سامان کی تلاشی لی بلکہ بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ بھی کی۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.