• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے میں‌ عباس ملیشیا کے چھاپے میں دو طالب علم گرفتار

جمعرات 21-08-2014
in فلسطین
0
plf 2students
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام پولیس نے تلاشی کی کارروائیوں میں قلقیلیہ شہر سے دو طلباء کو حراست میں لینے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں کی شناخت 24 سالہ ادھم سویدان اور 23 سالہ حامد سلیم کے نام سے کی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے منگل کے روز دونوں طلباء کو سیکیورٹی مراکز میں ‌حاضر ہونے کا حکم صادر کیا تھا تاہم وہ سیکیورٹی مراکز نہیں گئے، جس کے بعد کل بدھ کو عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ان کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے دونوں طلباء پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہمات چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ دونوں نے فیس بک اور ٹیوٹر پر غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں خصوصی صفحات تخلیق کر رکھے تھے جنہیں اندرون اور بیرون ملک غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

ادھم سویدان بیرزیت یونیورسٹی میں آئی ٹی کا طالب علم ہے جبکہ سلیم ریاضی کے مضمون میں النجاح نیشنل یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہا ہے۔ حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ طلباء کی گرفتاری سیاسی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ دونوں طلباء کا تعلق حماس کے طلباء ونگ کے ساتھ ہے

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.