مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر حملے کا تازہ واقعہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ۔ نابلس کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔ یہودی آباد کاروں کے ایک ڈنڈا بردار گروپ نے سڑک پر چلتی فلسطینی شہریوں کی کاروںپر سنگ باری کی اور ڈنڈوں سے حملہ کرکےان کے شیشے توڑ دیے۔
نابلس کے غالب العاصی نامی ایک عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکو بتایا کہ بیت ایل یہودی کالونی کے قریب سے گذرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کے ایک ڈنڈا بردار گروپ نے اس کی کار روکی اور پھر اس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ حملے میں اس کی کار کی ونڈ اسکرین اور اطراف کے شیشے ٹوٹ گئے۔ یہودی آباد کاروں نے العاصی کو بھی زدو کوب کیا۔ رام اللہ اور نابلس کو ملانے والی شاہراہ پر یہودی آباد کاروں نے مال بردار گاڑیوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کی جانب سے دکانوں پر یہودی شرپسندوں کے حملوں کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
