فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے مذہبی امور محمود الھباش نے الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کی جاسوس یونٹ سے وابستہ فوجی افسر باروخ مزراحی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسرائیلی میڈیاکے مطابق محمود الھباش نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخلیل میں اذنا کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے ہاتھوں اسرائیلی فوج افسر کی ہلاکت افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔خیال رہے کہ پیر کے روز الخلیل کے ایک نواحی علاقے میں ایک فلسطینی شہری کے فدائی حملے میں اسرائیل کی سائبر انٹیلی جنس یونٹ کا ایک سینیئر افسر ہلاک ہوگیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر کا کہنا تھا کہ کسی فلسطینی کے ہاتھوں اسرائیلی فوجی افسر کی ہلاکت نہایت افسوسناک ہے۔ انہیں مزراحی کے قتل پر گہرا دکھ ہے۔ میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کا بے جا خون خرابے کا حامی نہیں ہوں۔
