جمعرات کے روز نقب کے دیہات وادی النعام میں اسرائیلی بلڈوزروں نے فوجی حفاظت میں ایک مسجد کو مسمار کردیا۔
مسجد کے مسمار ہونے کے بعد علاقے کے رہائشیوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی۔ انہیں ڈر ہے کہ اب ان کے گھروں کو بھی مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔مسجد کی مسماری کا واقعہ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے 60000 فلسطینی عرب شہریوں کو نقب سے بے دخل کرنے کے منصوبے کا ہی حصہ ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ہے کہ عرب شہریوں کو نقب کے علاقے سے نکال دیا جائے تاکہ یہاں پر اسرائیلی آبادکاروں کے لئے گھر، بلدیات اور فوجی کیمپ قائم کئے جائیں۔
