• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک صہیونی فوجی ہلاک

منگل 24-09-2013
in فلسطین
0
plf 4 ambulance
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں اتوار کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم ایک یہودی فوجی کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مسلمانوں کے الخلیل شہر میں تاریخی مذہبی مقام جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ پر یہودی آباد کاروں نے صہیونی فوج کی حفاظتی چھتری تلے دھاوا بول دیا۔

اس موقع پر موجود فلسطینی شہریوں نے یہودیوں کو مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی سے روکنے کی کوشش کی ، جس پر صہیونی فوجیوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران مشتعل فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر گولی چلائی جس کےنتیجے میں کم سے کم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی "ٹیلی ویژن 10” کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولی سے مرنے والا اسرائیلی فوج کا ایک جونیئر افسر تھا، جس کی گردن میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق یہودی فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد ابراہیمی کے گردو پیش میں متمرکز تھے۔ فائرنگ سے چار اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

درایں اثناء الخلیل سے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز مسجد ابراہیمی کے قریب پیش آنے والے واقعے کے بعد قابض فوج نے مسجد کے ارد گرد فوجی علاقہ قرار دے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے، جس میں اب تک کم سے کم بیس افراد کی ہلاکت کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ قابض فوج نے مسجد ابراہیمی کے طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی تھی اور فلسطینیوں مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے سے روک دیا تھا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.