• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

معاشی بحران، فلسطینی جامعات کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ

جمعرات 20-08-2015
in فلسطین
0
plf question
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالیاتی بحران نے فلسطین کی بڑی جامعات اورسرکاری تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سرکاری جامعات کو فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو وہ ان کے بند ہونے کا اندیشہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی جامعات سے وابستہ تنظیم اساتذہ کی جانب سے نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جامعات کو فنڈز کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ اگر فنڈز کی بحالی میں مزید تاخیر کی جاتی ہے تو جامعات کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔

تنظیم اساتذہ کے چیئرمین امجد برہم نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران جامعات کو درپیش مالیاتی بحران اور اس کے سنگین خطرات پرمشتمل ایک رپورٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔ طلباء کی فیسز سے تعلیمی اداروں کے تمام اخراجات پورے نہیں کیے جاسکتے ہیں۔فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ جامعات کے واجب الاداء فنڈز کی ادائی میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں اور بحران دن بہ دن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

امجد برہم کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سالہ منصوبے کے لیے فلسطینی اتھارٹی نےجامعات کے لیے جو فنڈز جاری کرنا تھے وہ جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ اب تک منظور ہونے والے فنڈز میں سے صرف 10 فی صد رقم مل سکی ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں ہے۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور وزارت برائے ہائر ایجوکیشن سے اپیل کی کہ وہ جامعات کو بند ہونے اور ہزاروں طلباء وطالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں اور جامعات کو اپنا پیشہ وارانہ کام جاری رکھنے کے لیے فنڈز جاری کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.