• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصنوعات کا بائیکاٹ، صہیونی کمپنی کا غرب اردن میں کارخانہ بند

اتوار 02-11-2014
in فلسطین
0
plf factoryclosed
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نہایت موثر اور نتیجہ خیز اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں اسرائیل کی ایک بڑی تجارتی کمپنی کی جانب سے مغربی کنارے میں اپنے تمام کارخانے اور جنرل اسٹورز بند کرنے کا اعلان نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی ایک بڑی تجارتی فرم ’’سوڈا اسٹریم‘‘ نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان ایک بڑی یہودی کالونی ’’معالیہ ادومیم‘‘ میں قائم اپنا مرکزی کارخانہ اور اس کی تمام ذیلی شاخین بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد کمپنی کی مصنوعات کو بیرون ملک بھی بدترین بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ کارخانہ بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
فلسطین میں صہیونی مصنوعات کی بائیکاٹ کے لیے سرگرم کمیٹی کے نگران محمود تواجعہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’سوڈا اسٹریم‘‘ کا بیت المقدس میں اپنا کاروبار اور کارخانہ بند کرنا  فلسطینی قوم کی جانب سے صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی کامیابی کی بین دلیل ہے۔ مغربی کنارے میں اپنا کاروبار اور کارخانہ بند کرنے والی کمپنی کو فلسطینی عوام کے بائیکاٹ کے نتیجے میں غیرمعمولی مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

محمود تواجعہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ایک جنگ ہے اور ہم یہ جنگ مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیل کے تمام کارخانوں کی بندش تک جاری رکھیں گے۔

ادھر فلسطینی لیبر یونین کے سیکرٹری جنرل حیدر ابراہیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے کسی بھی علاقے میں اسرائیل کی ’’سوڈا سٹریم‘‘ جیسی کمپنیاں ہر اعتبار سے غیرقانونی ہیں اور فلسطینی قوم کو ان کا ہر سطح پر بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ حیدر ابراہیم کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر بعض لوگ یہودی کارخانوں کے قیام کو بے روزگاری کے خاتمے میں مدد کا ذریعہ سمجھتے ہیں حالانکہ صہیونی اداروں میں کام کرنا بجائے خود ایک قومی اخلاقی جرم ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.