• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر نے غزہ سے سیناء واقعے میں ملوث افرادکی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا: ذرائع

اتوار 26-08-2012
in فلسطین
0
plf cause
0
SHARES
0
VIEWS

مصری سیکیورٹی فورسز کے ایک سرکردہ ذریعے نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ مصری حکومت نے رواں کے ماہ کے آغاز میں جزیرہ نما سیناء میں مصری فوجیوں کے قتل میں ملوث تین افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ دہشت گردی کی اس گھناؤنی واردات میں سولہ مصری فوجی افسر اور جوان شہید اور سات زخمی ہو گئے تھے۔ مصری فوجی ذریعے نے جرمن خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی وہ اطلاعات غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ مصری حکومت نے فلسطینی شہر غزہ کی حکومت نے سے کسی مطلوب شخص کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور تحقیقاتی کمیشن فی الحال مصری فوجیوں پرحملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ کمیشن ابھی تک نہ تو کسی شخص کے ملوث ہونے کا تعین کرسکا ہے اور نہ ہی کسی کو مطلوب قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلےمیں حماس اور فلسطینی حکومت سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مصری فوج کے عہدیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ تحقیقات کے بعد واقعے میں ملوث تمام ملزمان کے نام سامنے لائے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی کی رعایت نہیں رکھی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری وزیردفاع نے گذشتہ ہفتے دورہ سیناء کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ وہ تحقیقات کے بعد ملزمان کو قوم کے سامنے لائیں گے۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوج سیناء کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مشتبہ افراد ہتھیار پھینک کر خود کو حکام کے حوالے نہیں کر دیتے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.