• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصالحت پر اسرائیلی شرائط، فلسطینی اتھارٹی کا رد عمل مایوس کن

بدھ 18-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8932
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی دھڑوں میں طے پائے مصالحتی معاہدے کے رد عمل میں کہا ہے کہ قومی مصالحت بہت بڑا قومی مفاد ہے تاہم انہوں نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ شرائط کو مسترد کرنے کے بجائے صرف اتناکہا کہ انہیں ان شرائط پر ’تحفظات‘ ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی دھڑے کسی دباؤ میں آئے بغیر قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس کا موقف فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کو آگے بڑھانا اور قومی امنگوں کے مطابق آزادی کے حصول کے لیے قوم میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مصالحت کو قبول کرنے کے لیے پیش کردہ سات شرائط پر کھل کر بات نہیں کی اور نہ ہی ان شرائط کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ اسرائیلی شرائط پر انہیں تحفظات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان اووی جندلمن نے کہا کہ فلسطینی مصالحت قبول کرنے اور فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے ہماری شرائط واضح ہیں۔ مذکورہ سات شرائط پوری ہونے کے بعد ہی اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت پرآمادہ ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل صرف فلسطینی اتھارٹی کے متعلقہ حکام کے توسط سے کی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.