مقبوضہ مشرقی المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مشرقی المقدس میں ابو دیس کے مقام پر نامعلوم فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ایک کیمپÂ پائپ بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیمپ میں فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی ’سات‘ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نامعلوم افراد نے فوج کے ایک کیمپ پائپ بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے اس کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے تاہم کسی فلسطینی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔