• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد الاقصی حملوں کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج

اتوار 16-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7860
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مختلف فلسطینی تنظیموں کے کارکنوں اور عام شہریوں نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے پے در پے حملوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ مظاہرے، غرب اردن کے علاقے نابلس کے مکینوں اور مختلف فلسطینی تنظیموں کے نمائندوں نے کیے اور مسجد الاقصی پر صیہونی کے پے در پے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھار رکھے تھے اور وہ بیت المقدس میں رہنے والے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرا‏ئیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
دوسری جانب مسجد الاقصی کے صحن الاسباط کو دوبارہ کھولے جانے کے بعد صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اس موقع پر مسلمانوں کے لیے مسجد الاقصی کے دروازے بند کردیئے گئے اور کسی بھی فلسطینی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے فلسطین کے مسلمان نماز ظہر ادا کرنے سے بھی محروم رہے۔

جمعے کے روز صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں تین فلسطینیوں کی شہادت اور دو صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے مسجد الاقصی کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

صہیونی حکام نے اگرچہ اتوار کے روز مسجد الاقصی کے دو مقامات کی چابیاں، بیت المقدس کے اوقاف کے حوالے کردیں تاہم باب المجلس اور باب الفیصل کی چابیاں اب بھی صیہونیوں کے ہی پاس ہیں۔

صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی صیہونیت مخالف کارروائیاں روکنے کی غرض سے مسجدالاقصی کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک دروازے نصب کرنا شروع کر دیئے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی جی فور ایس کمپنی، مسجد الاقصی میں الیکٹرانک دروازے نصب کرنے کی نگرانی کر رہی ہے۔ اسی کمپنی کے ساتھ سعودی عرب نے حال ہی میں حج کی سیکورٹی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.