• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کے راستے سے رکاوٹیں فوری ہٹائی جائیں: عزام الخطیب

منگل 18-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7896
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل الشیخ عزام الخطیب نے قبلہ اوّل کے بیرونی راستوں پر الیکٹرانک گیٹ کی تنصیب کو فلسطینیوں کی توہین قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کی ذلت آمیز پابندیوں کے سامنے جھک کر قبلہ اوّل میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے راستوں پر لگائے گئے نام نہاد میٹل ڈیٹکٹر فوری طور پرہٹائے تاکہ فلسطینی شہری آزادنہ اور باعزت انداز میں مقدس مقام میں عبادت کے لیے داخل ہو سکیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عزام الخطیب نے ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ذلت آمیز پابندیاں عائد کرکے انہیں اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کررہا ہے۔ فلسطینی قوم اللہ کے سوا کسی کے سامنے سرنہیں جھکائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے جتنی پابندیاں عائد کی  ہیں انہیں پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔ فلسطینی قوم توہین آمیز انداز میں قبلہ اوّل میں نہیں جائے گی۔ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کا کوئی حق نہیں۔ یہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور دنیا میں تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مسجد میں نماز اور اذان پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے قبلہ اوّل کے داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹر نصب کیے ہیں اور فلسطینیوں کو ان الیکٹرانک دروازوں سے گذرنے پرمجبور کیا جا رہا ہے تاہم فلسطینی شہریوں اور محکمہ اوقاف نے اسرائیلی پابندیوں کو مسترد کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.