• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں ایک نئی صہیونی سرنگ کے کھودے جانے کا انکشاف

جمعرات 23-04-2015
in فلسطین
0
plf new-tunnel
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں اسرائیل کی جانب سے خفیہ طورپر ایک نئی سرنگ کے کھودے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سرنگ مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں شہریوں کے مکانات سے گذرتی ہوئی قبلہ اول کے شمال کی طرف جاتی ہے۔

مسجد اقصیٰ اور القدس امور کے مرکز برائے اطلاعات’’کیو پریس‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور یہودی توسیع پسندی میں سرگرم ایک نجی تنظیم’’العاد‘‘ نے مشترکہ طورپر زیرزمین سرنگ کے منصوبے پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت یہ کھدائیاں سلوان کے وسط میں ’عین ام الدرج‘ کے نیچے جاری ہیں۔

مرکزبرائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلوان میں سرنگ کے دھانے پرایک آہنی دروازہ دیکھا ہے جس کے اندر کھدائیوں کا کام جاری ہے۔ کھدائیوں کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جار ہے اور اسے مسجد اقصیٰ کے جنوب سےشمال کی جانب کھودا جا رہا ہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں نے بھی سرنگ کے کھودے جانے کی گواہی دی ہے۔ ام الدرج کے مقام پررہائش پذیر فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دن رات اپنے مکانوں کے نیچے کھدائیوں کی آوازیں سن رہے ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ سلوان سے شروع ہوئی ہے جسے مسجد کے جنوب مشرقی حصے سے گذار کر دور اموی کے کھنڈرات کے نیچے تک لے جایا جائے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.