• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے، ترکی کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

جمعرات 13-11-2014
in فلسطین
0
plf attackonaqsa
0
SHARES
1
VIEWS

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حکومت اور یہودی شرپسندں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غیرقانونی اقدامات کی روک تھام کے لیے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدر نے اسلامی تعاون تنظیم "او آئی سی” کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج اور یہودی شرپسندوں کے حملوں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں‌نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو جس نوعیت کے سنگین حالات اور حملوں کا سامنا ہے ماضی میں کبھی نہیں رہا۔ ایسے میں سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کے خلاف ظالمانہ سرگرمیوں سے روکے۔

ترک صدر نے عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کو کی گئی تنبہیات پر عمل درآمد نہ کرنے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینیوں اور پورے عالم اسلام میں اشتعال پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔ طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کے رد عمل میں پوری اسلامی دنیا بالخصوص مشرق وسطیٰ کے مسلمان سخت غم وغصے میں ہیں جبکہ اسرائیل مسلسل آگ سے کھیل رہا ہے۔

طیب ایردوآن نے اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی رابطہ کمیٹی کا مسجد اقصیٰ کے حوالے  اجلاس بلائے جانے پر سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کا شکریہ ادا کیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.